کرصدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے کہ قوی خان طبعیت کی ناسازی کے باعث علاج کی غرض سے کینیڈا گئے ہوئے تھے جہاں ان کا انتقال ہو گیا۔
مرحوم کینیڈا کے شہر وان کے ایک اسپتال میں وہ زیر علاج تھے جب کہ ان کا قیام اپنے بیٹے عدنان قوی کے پاس تھا۔اچی: فلم، ٹی وی اور تھیٹر کے ممتاز اداکار محمد قوی خان کا کینیڈا میں انتقال ہو گیا ہے، مرحوم کی عمر 80 سال تھی۔
اداکار محمد قوی خان 15 نومبر 1942 کو پشاور میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے ریڈیو، فلم ، ٹی وی اور تھیٹر میں اپنے فن کا لوہا منوایا جس کا سرکاری سطح پر بھی اعتراف کیا گیا۔
انہیں 80 کی دہائی میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، بعد ازاں ستارہ امتیاز سے بھی سرفراز کیا گیا، بلاشبہ ان کا شمار ملک کے ان عظیم فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے شوبز انڈسٹری پر اپنی صلاحیتوں کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔