کراچی : محکمہ موسمیات نے جون جولائی اور اگست میں معمول سے کم بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
ملک میں تین دن سے جاری بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ تھم گیا تاہم گلگت بلتستان ،کشمیراورملحقہ علا قوں میں تیزہواوں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
سندھ پنجاب اور بلوچستان میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے جون جولائی اوراگست میں معمول سےکم بارشیں متوقع ہیں تاہم شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سیزن کے اختتام پر بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی آسکتی ہے، درجہ حرارت بڑھنے سے برف پگھلنےاوردریاوں کےبہاؤمیں اضافے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں۔