معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت معذور افراد کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ حکومت نے معذوروں کو خود مختار بنانے کیلئے بل بھی تیار کیا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد معاشرے میں ان کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔
دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے عوام کو آگاہ کرنا ہے۔ حکومتی سرپرستی اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام معذور افراد کیلئے خصوصی تقاریب بھی منعقد کی جاتی ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا میں 80 فیصد معذور افراد کا تعلق ترقی پزیر ممالک سے ہے۔