وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرآج لاہور جائیں گے ، جہاں وہ پنجاب حکومت کے سو روزہ پلان کےحوالےسےمنعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔
.تفصیلات کے مطابق تقریب سے وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ عثمان بزدارخطاب کریں گے،ایوان اقبال میں منعقد ہونےوالی تقریب میں صوبائی وزراء بھی شریک ہونگے
ذرائع کے مطابق اپنے دورہ لاہور میں وزیراعظم سے تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی ملاقاتیں کریں گے۔
گذشتہ روز وزیراعظم ہاؤس کو نیشنل یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیوں وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جارہا ہے۔