پیپلز پارٹی کے سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو اور دیگر پر احتساب عدالت نے فرد جرم عائد کردی ہے۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام ملزمان کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جب کہ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
عدالت نے ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر ریفرنس کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت دس جنوری تک ملتوی کر دی ہے جب کہ ریفرنس میں دو ملزمان تاحال مفرور ہیں۔
مفرور ملزمان میں بابل بھیو کے ڈرائیور مقصود بھیو اور افضل بھیو شامل ہیں جو ریفرنس میں نامزد ہیں۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق ملزم بابل بھیو کے بینک اکاؤنٹ سے غیر قانونی ٹرانزیکشن ہوئی ہے اور ملزمان پر چار کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد کی کرپش کا الزام ہے۔
سابق رکن سندھ اسمبلی بابل بھیو کو نیب نے کرپشن کے الزام میں 29 اگست کو گرفتار کیا تھا۔