لاہور: وزیراعظم شہباز شریف سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان سے ملاقات جاری ہے۔
ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جمعت علماء اسلام (جے یو آئی ف) مولانا سلیم اللہ قادری کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاؤں لاہور میں جاری ہےجس میں وزیر مواصلات بھی شریک ہیں۔
جے یو آئی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہباز شریف اور فضل الرحمان کے درمیان آئندہ مالی سال بجٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم اور پی ڈی ایم سربراہ کی ملاقات کے بعد ملاقات کے بعد اتحادی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلایا جائے گا۔