اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کوسزاسنانےوالےجج ہمایوں دلاور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ، وزارت قانون وانصاف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔
جس میں کہا گیا ہے کہ جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد میں بطور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات کیا گیا ہے ، جج ہمایوں دلاور کو 3سال کیلئےبطوراسپیشل جج سینٹرل ٹوتعینات کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہنا تھا کہ جج ہمایوں دلاورجوڈیشل کمپلیکس اسلام آبادمیں فرائض انجام دیں گے۔
جج ہمایوں دلاورنےتوشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزاسنائی تھی ، جج ہمایوں دلاورایف آئی اے،سائبرکرائم سےمتعلق کیسز دیکھیں گے۔