دبئی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی .
متحدہ عرب امارات میں جاری بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔
پاکستان نے 213 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان بدر منیر نے 63 گیندوں پر 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان نثار علی نے 18 رنز بنائے۔
اس سے قبل بھارتی کپتان درگاہ راؤ نے 61 اور وینکیٹیشورا راؤ نے 49 رنز بنائے جبکہ پاکستان کی جانب سے بدر منیر اور کامران اختر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ مطیع اللہ اور محمد سلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔