لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے بوئنگ 777 سمیت آٹھ طیارے گراؤنڈ کردیئے ہیں جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایک ٹرپل سیون، دو اے320 اور ایک اے ٹی آر کی درستگی دیر سے ہوگی جبکہ باقی طیارے روٹین چیک پر ہیں۔
ذرائع کےمطابق پی آئی اے کے فلیٹ میں ٹرپل سیون 12 ، اے ائیر بس 320 گیارہ اور اے ٹی آر کے نو طیارے شامل ہیں۔ جس میں سے ایک 777، تین اے320 اور چار اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کیے گئے ہیں۔