سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مشروط معافی مانگنے کا اعلان کردیا۔
ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پہلے 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز لائی جائیں۔اگر پی ٹی آئی کے لوگ واقعات میں ملوث پائے گئے تو معافی مانگوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ ملوث پائے گئے توان کو پارٹی سےنکالوں گا اور سزا بھی دلواؤں گا۔