وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آج ہر موبائل والا وی لاگر اور یوٹیوبر بن جاتا ہے، سوشل میڈیا کے لئے قواعد و ضوابط ضروری ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پر لگنے والی پابندیوں سے متعلق وضاحت پیش کی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جب بھی سوشل میڈیا کے قوائد سے متعلق کوئی اقدام ہوتا ہے تو یہ کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار رائے پر قدغن لگنے لگی ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جس کے پاس موبائل ہے وہ وی لاگر اور یوٹیوبر بن جاتا ہے اس لئے سوشل میڈیا کے لیے قواعد و ضوابط ضروری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی نہ کوئی ایسی باڈی بنانی پڑے گی تاکہ انہیں ایڈیٹوریل کنٹرول کے اندر لایا جائے۔