سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کےسابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سے متعلق ریمارکس پر ردعمل آگیا۔
با خبر سیکیورٹی ذرائع نے عمران خان کے ریمارکس پر ردعمل میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی فیض حمید کے ٹرائل سے متعلق بتانے والے کون ہوتےہیں؟اگر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کااس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہو گا تاکہ ساری دنیا کو پتہ چلےکہ بانی پی ٹی آئی کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آج اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیاجائے اور اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔