لاہور : حکومتی حمایت یافتہ تاجر تنظیم نے ہڑتال کی مخالفت کردی، مخالف تنظیموں میں انجمن تاجران نعیم میر گروپ شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کے بھاری بھر کم بلوں اور ٹیکسوں کے بھرمارکے خلاف ملک گیر ہڑتال پر تاجر تنظیمیں تقسیم ہوگئیں۔
حکومتی حمایت یافتہ تاجر تنظیم نے ہڑتال کی مخالفت کردی، ہڑتال کی مخالفت کرنےوالوں میں انجمن تاجران نعیم میرکا گروپ شامل ہے۔
اس کے علاوہ ہڑتال کی حمایت میں مجاہد مقصود بٹ اشرف بھٹی گروپ اور خالد پرویز گروپ شامل ہیں۔
چیئرمین ایف بی آر کی دعوت پر صرف نعیم میر اور چند تاجروں نے ملاقات کی تھی تاہم ملک بھر سےبیشتر تاجروں نےچیئر مین ایف بی آر سے ملنے سے انکار کر دیا تھا۔
بنوں میں بھی تاجر دو حصوں میں تقسیم ہوگئے اور ایک گروپ نے ہڑتال کا بائیکاٹ کردیا ، بنوں میں چند مارکیٹیں بند اور متعدد بازار کھلے ہیں۔
فاروق آباد میں مرکزی انجمن تاجران نے ہڑتال سے لاتعلقی کااعلان کرتے ہوئے مارکیٹیں اوربازار کھول دیے۔
خیال رہے مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کی بھرمار تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، کراچی سے خیبرتک دکانوں پر تالے پڑے ہیں ، بازار بھی بند ہیں اور سڑکوں پر تاجر سراپا احتجاج ہیں۔