اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت نے جنگ شروع کی تو نئی دہلی پر پاکستان کا پرچم لہرائے گا
شہباز شریف نے کہا کہ بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کے امن کو آگ میں نہ دھکیلے، پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری سمجھنا بھارت کی سنگین غلطی ثابت ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم بالخصوص پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکر ملک بھر میں مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کریں۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج مہارت اور بے مثال جرات و بہادری کا پیکر ہیں۔مادر وطن کے تحفظ اور دفاع کی خاطر خون بہانے کے لیے میں محاذ جنگ پر جانے کے لئے تیار ہوں۔