پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی برقرار ہے اور شروع میں ہی 250 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی ہے۔
اسٹاک مارکیٹ میں 38 ہزار 236 پوائنٹس سے کاروبار کا آغاز ہوا تاہم کچھ دیر کیلئے تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 38 ہزار 244 کی سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار میں معمولی تیزی کے بعد شدید مندی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروباری سرگرمیوں میں مزید کمی آئی تو ہنڈرڈ انڈیکس 370 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 860 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
رپورٹ فائل ہونے مارکیٹ میں 21,753,140 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 1,290,703,165 پاکستانی روپے رہی۔
رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا ہے اور کاروباری حضرات سرمایہ کاری میں محتاط رویہ اختیار کیے رہے۔