بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1287 ڈالر کی سطح پرمستحکم رہنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کوفی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب300روپے اور 258روپے کا اضافہ ہو گیا۔
جس کے نتیجے میں کراچی ،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد ،لاہور، اسلام آباد ،راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 67500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 57870 روپے ہوگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 890 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 763 روپے پر مستحکم رہی ۔