پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے رجحان کے باعث نئی تاریخ رقم ہو گئی ،انڈیکس نے 82 ہزار کی حد عبور کر لی ،د وسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 1550 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 82 ہزار کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔
دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری آ گئی ہے ، کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھائو 278 روپے ، 4 پیسے پر بند ہوا تھا۔