آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے بیٹرز میں بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں۔
بھارت کے شُبمن گِل دوسرے جبکہ جنوبی افریقہ کے وین ڈر ڈسن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں پاکستانی اوپنرامام الحق ایک درجہ ترقی سے پانچویں سے چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔
فخرزمان کی ایک درجہ تنزلی ہونے سے ٹاپ ٹین سے باہر ہو گئے، باؤلرز میں بھارت کے محمد سراج 8 درجہ ترقی کے بعدپہلے نمبر پر آگئے ہیں، جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا تیسرا نمبر ہے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلی پوزیشن پر موجودہیں۔