پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں ہمارے باؤلرز پر سوال اٹھا ہے۔
عماد وسیم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم لڑ کر ہاری، میں چاہتا تھا ساؤتھ افریقہ فائنل میں جاتا۔
سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ چیزنگ میں کمزور ہے، ان کا ٹاپ آرڈر چلتا تو 240رن ہوتے، کرکٹ میں باؤلرز کے لئے ہر دن اچھا نہیں ہوتا۔
عبدالرزاق نے انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے کپتانی کی آفر ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا تھا،سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ ساؤتھ افریقہ کے کپتان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،محمد عامر نے کہا کہ شاہین آفریدی کے لئے پرفارمنس اور فٹنس چیلنج ہوگا۔