پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کا باعث منسوخ کردیا گیا۔
پاک بنگلہ دیش سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا۔ تاہم راولپنڈی میں رات گئے سے جاری موسلادھار بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی رہی جس سے ٹاس بھی نہ ہوسکا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ پہلے دن کا کھیل ممکن نہیں ہے۔
خیال رہے کہ راولپنڈی میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جبکہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دوپہر تک وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث راولپنڈی اسٹیڈیم کی پچ کو مکمل ڈھانپ دیا گیا ہے۔