پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے دبئی میں شروع ہورہاہے۔کیویز کوتین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔گرین کیپس کوسیریز برابرکرنے کاچیلنج درپیش ہے۔
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کادوسراٹیسٹ ہفتےسے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہورہاہے۔ ابوظبی میں پہلاٹیسٹ کیویز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چاررنز سے جیتاتھا اورٹیسٹ کی تاریخ میں پانچویں کمترین مارجن کی فتح حاصل کی تھی۔سرفرازاحمدالیون کوسیریزمیں بقاکے لیے لازمی فتح کی ضرورت ہے۔ بصورت دیگر سیریزان کے ہاتھ سے نکل جائے گی۔ ہیڈکوچ مکی آرتھرکی زیرنگرانی پاکستان ٹیم تئیس ٹیسٹ میں تیرہ میں شکست اور نومیں فتح حاصل کرسکا۔ایک ٹیسٹ غیرفیصلہ کن رہا۔
کپتان سرفرازاحمد نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اپیل کی ہے۔ان کاکہنا ہے کہ ہم ابوظبی ٹیسٹ کی شکست بھلاکرفتح کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے جس کے لیے پلیئرز کوبھرپور سپورٹ کی ضرورت ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم میں بلال آصف کی جگہ شاداب خان کی شمولیت متوقع ہے۔