پاکستان سپر لیگ کے چوتھے سیزن کے نویں میچ میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
کراچی کنگز اور پشاور زلمی ٹورنامنٹ میں اب تک دو دو میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز کو ایک میچ میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی جب کہ پشاور زلمی بھی ایک میچ میں فاتح رہی اور دوسرے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پوائنٹس ٹیبل پر رن ریٹ کے اعتبار سے پشاور زلمی دوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر موجود ہے۔
کراچی کنگز کا اسکواڈ کولن منرو، بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرم، عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد رضوان، روی بوپارا، سکندر رضا، اویس ضیا، اسامہ میر، سہیل خان، افتخار احمد، عامر یامین، بین ڈنک پر مشتمل ہے ۔
ڈیرن سیمی کی قیادت میں پشاور زلمی کے اسکواڈ میں کامران اکمل، مضباح الحق،کیرون پولارڈ، لیام ڈاوسن، ڈیوڈ ملن، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، صہیب مقصود، سمین گل، آندرے فلچر، وہاب ریاض، حسن علی، کرس جارڈن، ابراہیم شیخ شامل ہیں۔