محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کےساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کی پیشین گوئی کی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن، پنجاب میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن، اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہواوؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں کوئٹہ، ژوب، قلات، مکران، سبی، نصیرآباد ڈویژن، سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، شہیدبینظیرآباد، کراچی ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیزہواوؤں ، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، لاہور، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، مکران، کوئٹہ، قلات، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظرآباد، حیدر آباد ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 35، خانیوال11،قصور 10، خان پور08،ملتان 06، فیصل آباد، رحیم یار خان05، ٹوبہ ٹیک سنگھ 04، بہاولپور(ائیرپورٹ، سٹی 03)، جھنگ ، اوکاڑہ 02، مری، کوٹ ادو، حافظ آباد اور ساہیوال میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔
خیبرپختونخواکے ضلع پارہ چنار میں 27، کالام10، میر کھانی 08، دروش 07، پٹن ،کاکول 06، بالاکوٹ، دیر03 اور مالم جبہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
کشمیر میں کو ٹلی کے مقام پر 16، مظفرآباد10، گڑھی دوپٹہ04 اور راولاکوٹ میں 03 ملی میٹر بارش ہوئی ۔
بلوچستان کے ضلع تربت08، پنجگور06، لسبیلہ، کوئٹہ04، ژوب، بارکھان 03 اور خضدارمیں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
اسی طرح سندھ کے علاقہ سکرنڈ میں 06، دادو، شہید بینظرآباد03، پڈعیدن اور لاڑکانہ میں 01 جبکہ گلگت بلتستان کے علاقوں گوپس، استور اور بونجی میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کیےگئےگرم ترین مقامات میں میر پورخاص، مٹھی، حیدرآباد اور ٹنڈوجام شامل ہیں ۔
آج میر پورخاص میں 42، مٹھی، حیدرآباد اور ٹنڈوجام میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔