خانپورمہر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما وفاقی وزیر برائے اینٹی نارکوٹکس سردارعلی محمدخان مہر انتقال کرگئے ہیں ۔
خان پور مہر میں سردار علی محمد خان مہر کے خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ رات انکی طبیعت خراب ہوئی تھی ،مقامی ڈاکٹر کو انکی رہائش گاہ پر بلایا گیا تھا۔
مقامی ڈاکٹر کے مطابق سردار علی محمد خان کو دل کا دورہ پڑاہےجسکی بنا پر حرکت قلب بند ہونے سے انکی وفات ہوئی ہے۔
سردار علی محمد خان مہر کے انتقال پر سوگ میں ضلع گھوٹکی کی تحصیل خان پورکی تمام مارکیٹیں بند کردی گئی ہیں۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد علی محمد خان مہر کی رہائش گاہ پر تعزیت کے لیے پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔
سردار علی محمد خان مہرپرویز مشرف کے دور میں سن 2002ء سے 2004ء تک سندھ کے وزیر اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔