ٹوکیو میں فنڈ ریزنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا۔
ٹوکیو میں فنڈ ریزنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کا سپریم کورٹ میں جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ والد نے ہمیشہ ایمانداری کا درس دیا، رشوت لینا تو دورکبھی دی بھی نہیں، زندگی میں کبھی غلط طریقے سے پیسہ کمانے کی کوشش نہیں کی۔
خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ پیسہ جمع کرنے کی مخالفت کی،صرف ضرورت کے لیے پیسہ کمانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ آج کل بریکنگ نیوزمیں ہوں اس لیے سخت سوالات ہو رہے ہیں۔ الزامات سے تکلیف کا احساس ہوتا ہے،والد پر الزامات بھی لگائے گئے جو باعث تکلیف ہیں۔