سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی مکی گڑھ چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے، واقعے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی وادی شوال کی مکی گڑھ میں قائم چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، چیک پوسٹ پر موجود جوانوں نے دہشت گردوں نے حملہ پسپا کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا، جبکہ فوج کی جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق بویا چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور سے پانچ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں لاشیں فوج کی پیڑولنگ ٹیم کو ایک نالے سے ملیں،لاشیں گذشتہ روز کے چیک پوسٹ پر حملے والے علاقے میں برآمد ہوئیں، جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ صبح خرقمر چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث محسن جاوید اورعلی وزیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے ساتھیوں کے ہمراہ میرانشاہ میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور چیک پوسٹوں پر موجود جوانوں کے خلاف نعرے بازی کی تھی۔