کرکٹ ورلڈ کپ میں انگلش بیٹسمین جوروٹ دو سنچریز بنانے والے پہلے بیٹسمین بن گئے۔ 279 رنز کے ساتھ روٹ رواں ورلڈ کپ کے کامیاب بیٹسمین میں دوسرے نمبر پر فائز ہیں۔ انگلش اوپنر جیسن روئے نے 153 رنز کی انفرادی اور جوز بٹلرنے 75 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنائی۔
انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ کے 20 میچز مکمل ہونے تک انگلینڈ کے جوروٹ چار میچوں میں 279 رنز بنا کر کامیاب ترین بیٹسمینوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ یہی نہیں جوروٹ جاری ورلڈ کپ میں دو سنچریز بنانے والے پہلے بیٹسمین بھی ہیں۔ انگلش اوپنر جیسن روئے نے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلی۔
بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شاکب الحسن نے 121 رنز کی تیسری بڑی انفرادی اننگ کھیلی۔ 119 بالزکی اننگ میں 12 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر چار میچوں میں ایک سنچری اور دو ففٹیز سمیت 281 رنز بنا کر پہلے نمبر پرہیں۔