نواب شاہ: پیپلزپارٹی آج نواب شاہ میں جلسہ کرے گی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو شرکا سے خطاب کریں گے۔ جلسہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر کیا جا رہا ہے،
پیپلزپارٹی آج نواب شاہ میں جلسہ کرے گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے لئے کیلئے 60فٹ چوڑا اور 120فٹ طویل اسٹیج تیار کیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی کے لیئے ساڑھے چار ہزار پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ میں داخلے کے لیئے آٹھ واک تھرو گیٹس بھی نصب کیئے گئے ہیں۔