وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ہونیوالے معاہدے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا، انہوں نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلیے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی۔
ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی، امین الحق، کشور زہرہ اور اسامہ قادری شامل تھے۔ جبکہ جہانگیر ترین اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو اختیارات دینے اور کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے رقم مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے پر من و عن عمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے جہانگیر ترین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔