سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ جو حکومت سلیکٹ ہوکر آئی ہو، اسے میں کیسے سمجھاسکتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں نے سابق صدر سے بجٹ سے متعلق سوالا ت کئے، ایک صحافی نے سوال کیا کہ معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا ہے کہ بجٹ پاس ہونا اپوزیشن کی ناکامی ہے، جس پر آصف زرداری نےجواب دیا کہ یہ سلیکٹڈ حکومت ہے،سلیکٹ ہوکر آنے والوں کو کیا سمجھا سکتا ہوں۔
اس موقع پر ایک اور صحافی کا کہنا تھا کہ زرداری صاحب بجٹ پاس ہوگیا ہے، جس کا جواب دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ بجٹ پاس نہیں بلڈوز ہوگیا ہے۔
صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ سے متعلق معاملات کہاں تک پہنچے؟، جس پر آصف زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے جیل میں معلومات نہیں پہنچتیں۔