پاکستان تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔
تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی شیریں مزاری، اسد عمر اور شفقت محمود نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف پارلیمنٹ ہاوس کے باہر ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے، بلاول بھٹو زرداری کا یہ اقدام اسپیکر قومی اسمبلی پر حملے کے مترادف ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے الفاظ پر ایوان میں معافی مانگیں۔
واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ کی منظوری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ضیاء الحق اور پرویز مشرف دور کے اسپیکر موجودہ اسپیکر سے زیادہ غیر جانبدار تھے۔ اسمبلی میں ہمارے ارکان کو بولنے نہیں دیا جاتا۔