آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز اور افغانستان کا سفر تمام ہوگیا۔ ایونٹ میں کالی آندھی نے 2 کامیابیاں سمیٹی جبکہ افغانستان فتح کی پیاس تک نہ بھجا سکی۔
دونوں ٹیمیں لیڈز کے میدان پر ایونٹ میں آخری بار سامنے آئیں تو ویسٹ انڈیز کے 312 رنز کے جواب میں افغان ٹیم 288 رنز ڈھیر ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے اکرام علیخل نے سب سے زیادہ 86 رنز بنائے، رحمت شاہ نے 62، اصغر افغان نے 40 اور نجیب اللہ زردان نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز کرس گیل اور ایون لیوس نے کیا۔ گیل میگا ایونٹ کے اپنی آخری میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔