ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارشوں سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے وہیں کئی شہروں میں جل تھل ایک ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی میں آج موسم مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں بوندہ باندی کا بھی امکان ہے ۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد اور رفتار 15 سے 25 ناٹیکل مائل ہے۔
دوسری جانب گزشتہ کئی گھنٹوں سے لاہور کے مختلف مقامات پر مسلسل ہونے والی بارش نے جل تھل ایک کردیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔
پشاور میں طویل وقفہ کے بعد موسلا دھار بارش سے گرمی کی شدت کم واقع ہوئی ہے جبکہ تیزبارش سے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر اب آ گئیں ہیں۔
ڈیرہ غازی خان، کوہ سلیمان پر موسلادھار بارشوں سے برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے۔
برساتی نالہ سنگھڑ میں پانی کا بہاؤ 60 ہزار 901 کیوسک جبکہ نالہ وہوا میں پانی کی سطح 15 ہزار 588 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے گاؤں کا ڈی جی خان سے زمینی رابطہ برساتی نالہ سنگھڑ میں طغیانی کے باعث منقطع ہو گیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے ندی نالوں سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش سے جہاں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے وہی کئی شہروں میں جل تھل ایک ہو گیا۔