گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کر کے اسمگل شدہ سامان برآمد لر لیا۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کسٹم انٹیلی جنس نے چناب ٹول پلازہ کے قریب کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسمگل شدہ ادویات، کپڑا اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔
ڈی سی کسٹم کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے سامان کی مالیت تین کروڑ روپے سے زائد ہے۔ادویات اور سامان افغانستان سے لاہور لے جایا جارہا تھا۔