بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ کترینہ کیف 36 برس کی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اآج اپنی 36 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ کترینہ کیف نے تیلگو اور ملیالم زبان کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کترینہ کیف ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں اور برطانیہ میں پلی بڑھی ہیں۔ کترینہ کیف کا شمار ہندوستان کی خوبصورت ترین خواتین میں کیا جاتا ہے۔ کترینہ کیف نے 14 برس کی عمر میں ماڈلنگ شروع کی اور 2003 میں فلم بوم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا، انہیں کامیابی 2005 میں رومانوی کامیڈی فلم میں نے پیار کیوں کیا اور 2007 کی نمستے لندن سے ملی۔
اداکارہ کی کامیاب فلموں میں سنگھ از کنگ ، عجب پریم کی غضب کہانی ، راج نیتی ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ ، ویلکم، پارٹنر، ایک تھا ٹائیگر ، میرے برادر کی دلہن ، جب تک ہے جاں ، دھوم تھری، زیرو، بھارت شامل ہیں۔