وزیراعظم عمران خان کی کل ایک روزہ دورہ پر لاہور آمد متوقع ہے، جہاں صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے
ذرائع کے مطابق لاہور میں مون سون کے پہلے اسپیل نے ہی ضلعی انتظامیہ کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے، جس کے باعث وزیراعظم عمران خان لاہور کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو صوبائی وزیر ڈیزاسٹر منجمنٹ مون سون بارشوں کے حوالے سے انتظامات پر بریفنگ بھی دیں گے۔
واضح رہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا جبکہ شدید بارشوں سے شاہی قلعے کا 180 سال پرانا مرکزی دروازہ گر گیا ہے۔