پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز 64 ہوائنٹس کمی سے ہوا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں ٹرنڈینگ کےآغاز پر 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد پی ایس ایکس 100 انڈیکس 32،244 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گذشتہ روز مارکیٹ 672 پوائنٹس کی کمی سے 32 ہزار 309 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔
دوسری جانب :انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 160.02 سے 160.10 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔