اسلام آباد پولیس نے سابق مشیرعرفان صدیقی کو حراست میں لےلیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے پولیس نے سابق مشیر عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے۔ عرفان صدیقی کو گھر کے باہر سےحراست میں لیا گیا اور ان کو تھانہ رمنا اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ عرفان صدیقی کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پرگرفتار کیاگیا۔عرفان صدیقی نے پولیس کے علم میں لائے بغیر مکان کرائے پر دے دیا تھا۔ ایس پی عمر خان کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر گرفتاری عمل میں آئی ہے۔