بھارتی ٹیسٹ کرکٹر پرتھوی شا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ان پر 8 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔
بھارتی بورڈ کے مطابق پرتھوی شا نے کھانسی کا سیرپ پیا جس میں ممنوعہ دوا شامل تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کے لیے ان کے نمونے 22 فروری کو لیے گئے تھے۔
بھارتی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ پابندی کے باعث نومبر 2019 تک کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ممبئی میں اپنی مقامی ٹیم کے ساتھ تھے اس وقت انہوں نے کھانسی کا شربت پیا تھا جس کے باعث ان پر پابندی عائد کی گئی۔
— Prithvi Shaw (@PrithviShaw) July 30, 2019
انہوں نے دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو پروٹوکول سے باہر جانے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کی اس حوالے سے سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔
19 سالہ نوجوان کرکٹر نے دو ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی نمائندگی کی اور انہیں مستقبل کا بہترین ٹیسٹ بلے باز قرار دیا جا رہا تھا۔