کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان دیکھا گیا ہے۔
کاروبار کے آغاز پر 330 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی جس سے 100 انڈکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 31 ہزار 350 سے نیچے آگیا۔
دوسری جانب پاک بھارت کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے لحاظ سے کافی برا رہا اور اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 437 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔
جمعہ کے روز بھی خریدار نہ ہونے کے سبب مارکیٹ میں کساد بازاری چھائی رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 172 پوائنٹ نیچے آیا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی شدید مندی کا رحجان رہا تاہم کچھ دیر کی لیے تیزی بھی دیکھِی گئی جب انڈیکس میں 200 پوائنٹ کا اضافہ ہوا تھا۔
آج جب مارکیٹ کھلی تو کاروبار کے آغاز پر 50 پوائنٹس کی کمی واقعہ ہوئی ہے جس سے 100 انڈیکس 3 سال 4 ماہ کی کم سطح 31 ہزار 780 پر آگیا ہے۔