بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیرخارجہ سشما سوراج دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 67 سالہ سشماسوراج کو جان لیوا ہارٹ اٹیک کے باعث نئی دلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں اور دوران علاج چل بسیں۔
سشما سوراج ایک بھارتی سیاست دان، سابقہ وکیل اور سابق وزیر خارجہ تھیں،سشما سوراج کو بھارت میں اندرا گاندھی کے بعد دوسری خاتون وزیر خارجہ ہونے کا اعزاز حاصل تھا جب کہ وہ 7 بار رکن پارلیمان منتخب ہوئی تھیں، شما سوراج دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی رہ چکی ہیں۔