شہر کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے خدشہ کے پیش نظر محکمہ صحت نے اسپتالوں میں جمعہ سے پیر تک ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر اسپتالوں میں جمعہ تا پیر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
محکمہ صحت نے ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے اسپتالوں کو زیادہ سے زیادہ ادویات رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 10 اور 11 اگست کو کراچی میں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کےمطابق 9 اگست کی شام سے سندھ میں بارشوں کا امکان ہے جب کہ کراچی میں 10 اور 11 اگست کو تیز بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ خلیج بنگال کے شمال میں ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے جو مغرب کی جانب جاسکتا ہے اور 8 اگست تک ہوا کا کم دباؤ بھارتی راجستھان میں پہنچ سکتا ہے