آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، ڈی جی خان ڈویژن ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، اور مالاکنڈ میں بارش کا امکان ہے۔
اسی دوران ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، بہاولپور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر میں کہیں کہیں، کوئٹہ، سبی اور نصیر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئ ہے۔
اس کے علاوہ ڈی جی خان، میرپورخاص، حیدر آباد اور ٹھٹھہ ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاؤں اور برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
اس دوران پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان، مالاکنڈ، ژوب، سبی ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔