وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ کامیابی کا تناسب96. 78 فی صد رہا۔ سائنس، جنرل گروپ، پری میڈیکل گروپ، کامرس گروپ، آرٹس گروپ میں لڑکیاں نمایاں پوزیشن حاصل کر کے لڑکوں پر بازی لے گئیں۔
وفاقی تعلیمی بورڈ کے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات کے نتائج کا اعلان وزیر تعلیم شفقت محمود نےکیا۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ فیڈرل بورڈ کے امتحانات میں طالبات کا بازی لے جانامثبت ہے۔ داخلہ لینے میں طلبہ کی سہولت کے لئے ملک بھر کے تعلیمی بورڈز بیک وقت نتائج کا اعلان یقینی بنائیں۔
وفاقی تعلیمی بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات میں کامیابی کا تناسب 96. 78 فی صد رہا مجموعی طور پر 64 ہزار223 طلباء نے حصہ لیا جن میں سے 50 ہزار 712 طلباء کامیاب ہوئے۔
پری میڈیکل گروپ میں 1055 نمبرز لے کر عائشہ مقبول اور مریم جاوید نے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔انجنیئرنگ گروپ میں محمد حمزہ اور زنیب غوری نے 1046 نمبرز لے کر مشترکہ طور پراول پوزیشن حاصل کی۔
کامرس گروپ میں مقدس مہربان نے 938 نمبر لے کر پہلی جبکہ تسمیہ امتیاز نے 933 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس جنرل گروپ میں ہما احمد نے 1018 نمبر لے کر پہلی پوزیشن اور فاطمہ سحر نے 1008 نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
آرٹس گروپ میں زنیب ندیم نے 973 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ پوزیشن ہولڈرز طلباء کی خوشی قابل دید تھی کہتے ہیں محنت کا پھل آج کامیابی کی صورت میں ملا ہے۔