مقبوضہ کشمیر میں ظلم وستم کے خلاف دنیا بھر سے ہی نہیں بھارت سے بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی اورغلام نبی آزاد کے مقبوضہ وادی میں جا کر گرفتار رہنماؤں سے ملاقات کیلئے سری نگر روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی،غلام نبی آزاد کے ہمراہ سرینگر روانہ ہو گئے ہیں، کانگریس کی اتحادی پارٹیوں کے 20 رہنما طیارے میں سوار ہیں ۔راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ ہم مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کرنے نہیں جارہے ،جانے سے روکا گیا تواس کا مطلب ہو گا حکومت کچھ چھپا رہی ہے۔
راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ وہ جہاں اسیر رہنماؤں سے ملاقات کریں گے وہیں مقبوضہ کشمیر کی عوام سے بھی ملیں گے ۔کانگریس رہنما کے ان اعلان نے انتہا پسند اور متعصب مودی کے ہوش اڑا دیے ہیں اور راہول گاندھی کو روکنے کے لیے اب منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ بھی ممکنا دورے کے بعد سچائی بے نقاب ہونے پر غنڈا گردی پر اتر آئی جس نے کانگریسی رہنماؤں کو دو ٹوک لفظوں میں کہا ہے کہ وادی کا رخ نہ کریں۔