ایک بین الاقوامی میگزین نے مہوش حیات کا نام عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا۔
دنیا بھر میں 26 اگست کے روز خواتین کی برابری کا دن منایا جاتا ہے اس حوالے سے ایک بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے تناظر میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں دنیا بھر سے مختلف پانچ اُن خواتین کے نام شامل کیے گئے ہیں جوکہ نہ صرف معاشرے کی بہتری کے لیے کوششوں میں مصروف ہیں بلکہ خواتین کے لیے بھی مشعل راہ بن رہی ہیں۔
میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں تمغہ امتیاز یافتہ مہوش حیات کا نام بھی شامل ہے جوکہ دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور خیراتی کام کے لیے مشغول ہیں۔
I am so honoured to be chosen by the international Magazine, "Muslim Vibe" as one of the top five Muslim women in the world who are breaking stereotypes and changing the world. To be thought of in the same breath as women I look up to is humbling 🙏🙏🙏 https://t.co/3NUkAkIyQe
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) August 26, 2019
عالمی تبدیلی کے لیے کوشاں خواتین کی فہرست میں نام شامل ہونے پر مہوش حیات خوشی پر قابو نہ رکھ سکیں اور ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ عالمی میگزین ’ مسلم وائب‘ نے دنیا بھر سے ایسی خواتین کی فہرست کے لیے میرا انتخاب کیا جو روایتی سوچ کو ختم اور دنیا تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مہوش حیات نے یہ بھی کہا کہ دیگر مسلم خواتین کی طرح میری سوچ بھی عین اُن خواتین جیسی ہے جو معاشرے کی بہتری چاہتی ہیں۔
واضح رہے کہ میگزین میں شامل خواتین کی فہرست میں مصر سے تعلق رکھنے والی منال روسٹم ، صومالی نژاد امریکن الحان عمر، امریکن سیاسی کارکن لنڈا سرسور اور امریکن نژاد اولمپیئن ابتہاج محمد نامی خاتون شامل ہیں۔