مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و ستم اور کرفیو کےنفاذ پر سپریم کورٹ بار نے عالمی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے سپریم کورٹ بار کےنمائندوں کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشو پر انٹر نیشنل کانفرنس بلانا چاہتے ہیں جس کیلئے وزارت قانون کی سرپرستی درکار ہے۔
وکلا رہنماؤں نے کہا کہ کانفرنس بلانے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے سے متعلق آرٹیکل 35 اے اور 370 پر جیوری سے فیصلہ کرانا ہے ۔
وکلا کا کہنا تھا کہ وہ آج مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کنٹرول لائن کا دورہ اور آزادجموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان سے ملاقات بھی کریں گے۔