سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت کی ناسازی کے باعث آج اسپتال منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹ کیس نیب کی زیر حراست پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو طبیعت کی خرابی کے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور انہیں آج کارڈیک سینٹر منتقل کیا جائے گا۔
سابق صدر کو خصوصی سہالیات کارڈیک سینٹر میں فراہم کی جائیں گی اور ان کے متعدد ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کارڈیک سنیٹر کو سب جیل کا درجہ دیا جائے گا انہیں پمز اسپتال کی ٹیم کی سفارش پر جیل سے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔