پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے جلد نیا فیچر متعارف کرا رہا ہے جس میں وہ تھیم کو تبدیل کر سکیں گے۔
واٹس اپ اپنے صارفین میں مقبول رہنے کے لیے نئے نئے فیچرز پر کام کرتا رہتا ہے۔ ٹیلی گرام نے مختلف خصوصیات کا ایک گروپ متعارف کرایا جس کے بعد واٹس اپ اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کی کوششیں کر رہا ہے۔
اس سے قبل واٹس ایپ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے اسٹیکرز پر کام کر رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اب نئے فیچر متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جس میں وہ اپنی ایپ کو بھی تبدیل کرے گا، جس کے بعد واٹس ایپ صارفین تھیمز کو تبدیل کر سکیں گے۔
ذرائع کے مطابق واٹس ایپ اپنی ایپلیکیشن میں مختلف اقسام کی تھیمز لائے گا اور جب یہ نیا فیچر صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا تو وہ مختلف موضوعات پر مبنی ایپ کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکیں گے۔ صارف اپنی ایپ میں رنگوں کو بھی تبدیل کر سکے گا۔
واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہو گا تاہم واٹس ایپ کی جانب سے ابھی تک اس نئے فیچر کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں لائی جا رہی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو سرپرائز دے گا۔
اس کے علاوہ واٹس ایپ اپنے آئی فون صارفین کے لیے جلد ایموجیز بھی متعارف کرائے گا۔