عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے تحت پاکستان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو آج قونصلر رسائی دے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی جاسوس اور دہشتگرد کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو ویانا کنونشن کے تحت عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں قونصلر رسائی دی جارہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کلبھوشن سے بھارتی سفارت خانے کے حکام آج مل سکتے ہیں۔
دوسری جانب کمانڈر کلبھوشن کو کونسلر رسائی دینے کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کی پیشکش پر پھر سے پرانا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی حکام نے موقف اپنایا کہ ہم پاکستان کی جانب سے دی گئی پیشکش کا جائزہ لیں گے تاہم پابندیوں کے ماحول میں کونسلر رسائی قبول نہیں ہے۔